وزیراعظم کادورہ امریکا،حکومتی ارکان بھی پرجوش

اس وقت پوری دنیا کی نظریں پاکستانی وزیراعظم کے دورہ امریکا پرلگی ہوئی ہیں،عمران خان کے امریکا کےاہم دورے کے حوالے سے وزراء اورحکومتی ارکان بھی پرجوش دکھائی دیتے ہیں۔ وفاقی وزیربحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دورہ امریکا میں لوگ پاکستانی طرز کا جلسہ واشنگٹن میں دیکھیں گے۔
علی زیدی نے بتایا کہ پی ٹی آئی کارکنان جلوس کی شکل میں عمران خان کا استقبال کریں گےاور کیپٹل ارینا لوگوں سے بھر جائے گا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ کیپٹل ارینا میں وزیراعظم عمران خان کا جلسہ تاریخی ہوگا، کسی پاکستانی لیڈر میں امریکا میں اس طرز کا جلسہ کرنے کی ہمت نہیں ہے۔
ادھر وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نےپاکستانیوں کو خوشخبری دیدی،،بولے وزیراعظم کے واشنگٹن کے دورے کے بعد پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازیں شروع ہو جائیں گی،واضح رہے کہ چند روز قبل امریکا کی ٹرانسپورٹ سیکیورٹی اتھارٹی نے پاکستانی ایئرپورٹس پر مسافروں کے سامان کی سکریننگ اور دیگر سیکیورٹی آلات کی جانچ کی، مقصد پاکستان سے امریکا تک براہ راست پروازوں کے لیےسیکیورٹی امور کا جائزہ لینا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.