وزیراعظم چین اوربھارت کے تنازع پر خاموش کیوں ہیں؟بلاول بھٹو

0

پاکستان پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہےکہ لداخ میں بڑھتےتنازع کےدوران آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر میں غیرمعمولی اجلاس ہوا،لیکن لداخ کےتنازع کےدوران وزیراعظم عمران خان بالکل غائب رہے۔ وزیراعظم چین اور بھارت کے تنازع پرخاموش کیوں ہیں؟پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم لداخ میں تنازع کے دوران نئی اے ٹی ایم مشینوں کی تلاش کیلئے اپنے سندھ کے یکطرفہ دورے میں مصروف رہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ جب لداخ میں تنازع ہواتھا تواس وقت وزیراعظم سندھ میں اپنےمیڈیا اورسیاست سے وابستہ جانب داراتحادیوں سےملاقاتیں کررہےتھے،پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےدورہ سندھ کے دوران ڈاکٹروں،کرونا وائرس،کسانوں اورٹِڈی دَل کوبالکل نظراندازکردیا
دوسری جانب بلاول بھٹونےبھارت اورچین کی افواج کےدرمیان جھڑپوں اوراس کےنتیجے میں ہونے والے جانی نقصان کا ذمہ دار بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کوقراردیدیا،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جارحانہ پالیسی نے بھارت اور چین کو آمنے سامنے لا کھڑا کیا ہے،چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ بھارت کے کسی بھی پڑوسی کے نئی دلی کے ساتھ اچھے تعلقات نہیں ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بھارت کےاس رویےکا انجام خطےمیں قیام امن کے لیےبہترنہیں ہوگا،ان کاکہنا تھا کہ خطےکوغیرمستحکم کرنےکے لیےہندوتوا ایجنڈےکےپھیلاؤ کی اجازت نہیں دی جاسکتی

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: