وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

0

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں مہنگی بجلی اور پاور سیکٹر میں گردشی قرض کا مسئلہ زیر بحث آئے گا،، وزیراعظم نے پاورسیکٹرکےمسائل پرچیئرمین نیپراسےسفارشات طلب کرتے ہوئےچیئرمین نیپرااوروزیرتوانائی کوبھی بلاوا بھیج دیا۔
وفاقی کابینہ اجلاس کا 11 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔جس کے مطابق وفاقی کابینہ بجلی سے متعلق اہم فیصلہ کرے گی،، گردشی قرض پرمشیرخزانہ تجاویزپیش کریں گے اوروزیرتوانائی بجلی بلوں پر کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیں گے
ایجوکیشن پلان2020 کی منظوری بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے،اس کے علاوہ زیرتعمیر ڈیمز کیلئے اسلحہ لائسنسز کا اجرا بھی ایجنڈے میں شامل ہے، اجلاس میں احساس پروگرام میں پارلیمنٹرینز کو شامل کرنے پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: