وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

وفاقی کابینہ کے کل ہونے والےاجلاس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سے متعلق ماہانہ بریفنگ دی جائے گی اس کے علاوہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ٹریڈ پروموشن ایجنسیز بلجیئیم کے درمیان ایم او یو پر دستخط کی منظوری دی جائے گی۔اجلاس میں ضمنی انتخابات 2018 کے لیے فنڈز سے متعلق ڈیفنس ڈویژن کی سمری،آڈٹ اورسائٹ بورڈ کی تنظیم نو کی منظوری بھی دی جائے گی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں بیت المال بورڈ کی تشکیل نو،پاکستان رینجرز کیلئے چار سو انتیس ملین روپے کی سپلیمنٹری اوراسلام آباد ہائیکورٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں کی تبدیلی کیلئےفنڈزکے اجرا کا معاملہ بھی شامل ہے۔کابینہ اجلاس میں صحت سے متعلقہ اداروں کی کابینہ ڈویژن سے نیشنل ہیلتھ سروسز کو منتقلی کی منظوری دی جائے گی اس کے علاوہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 29جنوری کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.