وزیراعظم نے دورہ امریکا کیلئے اڑان بھرلی

وزیراعظم عمران خان 3 روزہ سرکاری دورے پر امریکا روانہ ہوگئے،، شیڈول کے مطابق عمران خان 3روزہ سرکاری دورے میں امریکی صدر اورکانگریس ارکان سےاہم ملاقاتیں کرینگے۔22 جولائی کو وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی دو نشستیں ہوں گی۔دونوں رہنماؤں کی پہلی نشست اوول آفس اور دوسری کیبنٹ روم میں ہوگی۔ٹرمپ سے ملاقات میں عمران خان پاک امریکا تعلقات سمیت خطے اور افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کریں گے۔وزیراعظم عمران خان دورہ امریکا کے دوران کانگریس کے اراکین سے بھی ملاقاتیں کریں گے،وہ تاجروں،تجزیہ کاروں اور پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملیں گے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے واشنگٹن میں گفتگو کے دوران بتایا کہ وزیراعظم امریکا میں عالمی بینک کے وفد سے مذاکرات کریں گے، سرکاری مصروفیات کے بعد وزیراعظم کیپٹل ون ایرینا میں پاکستانی کمیونٹی اور اس کے بعد پاکستان بزنس سمٹ سے خطاب کیلئے بھی جائیں گے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.