وزیراعظم عمران خان کی کراچی آمد

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے،جہاں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ان کا استقبال کیا،گورنر ہاؤس میں تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا میرے کراچی آنے کا مقصد یہی ہے کہ آپ کے مسائل حل کروں، حکومت تاجروں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا چاہتی ہے، اب پاکستان کی معیشت پرانے طریقہ کار کے تحت نہیں چلائی جاسکتی، ہماری اولین ترجیح غربت کا خاتمہ اور معاشی عمل کو تیز کرنا ہے
ان مسائل کے حل کیلئے ہمیں تاجروں کی مدد چاہیئے، کاروباری برادری پارٹنر بن کر حکومت کے ساتھ کام کرے، کاروباری برادری شراکت دار بن کر حکومت کے ساتھ کام کرے۔ملاقات میں وفاقی وزراء علی زیدی، حماد اظہر، فیصل واؤڈا، مشیران عبدالرزاق داؤد، عبدالحفیظ شیخ، ڈاکٹرعشرت حسین اور چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی بھی موجود تھے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.