وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی ترجمانوں کااجلاس

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا،،، وزیراعظم نے ترجمانوں کوہدایت جاری کی کہ نواز شریف کی بیرون ملک روانگی سے متعلق مؤقف نرم رکھا جائے،،،انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم کی صحت اور علاج پر سیاست نہیں کریں گے۔ کسی کی بھی صحت سے سیاست کو الگ رکھا جائے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے ادارے آزاد ہیں۔ نیب کے کہنے پر نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا، نیب کی سفارش پر ہی نام نکالا جائے گا۔ ہم اداروں کی آزادی اور خود مختاری پر یقین رکھتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ سے متعلق معاملات مذاکراتی کمیٹی دیکھ رہی ہے۔ مذاکرات کے دوران سخت بیانات دینے سے گریز کریں۔ ملکی معیشت میں استحکام آچکا، اب اپنے منشور پر مکمل عملدرآمد کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.