وزیراعظم عمران خان کاعالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکیس میں بھارت کو عالمی عدالت انصاف میں جس شرمندگی اور رسوائی کاسامنا کرناپڑا اس پروزیراعظم عمران خان بھی خوش ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔
وزیراعظم عمران خان کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ قابل ستائش ہے۔ کلبھوشن کو رہا نہ کرنے اور بھارت کے حوالے نہ کرنے کا عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ سراہتا ہوں۔
وزیراعظم نے مزید لکھا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن پاکستانی عوام کیخلاف جرائم کا مرتکب ہے،پاکستان کو قانون کے مطابق مزید کارروائی کرنی چاہیے۔ واضح رہے کہ عالمی عدالت انصاف نے گزشتہ روز سنائے گئے اپنے فیصلے میں کلبھوشن کی رہائی کی بھارتی درخواست مسترد کردی تھی جبکہ کلبھوشن کی پاکستان کی فوجی عدالت سے سزا ختم کرنے کی بھارتی درخواست بھی رد کردی گئی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.