وزیراعظم عمران خان سےسربراہ اسلامی فوجی اتحادکی ملاقات

اسلامی فوجی اتحاد کےسربراہ اور سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی صورتحال اور دہشتگردی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے دہشتگردی کیخلاف اسلامی فوجی اتحاد کی کارکردگی کو سراہا جبکہ اسلامی فوجی اتحاد کےسربراہ نے دہشتگردی کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔ قبل ازیں اسلامی فوجی اتحادکے سربراہ جنرل (ر)راحیل شریف دفترخارجہ پہنچے اور وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے ملاقات کی جس میں علاقائی امن واستحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا جبکہ اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ نے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کو دہشتگردی کےخلاف اسلامی فوجی اتحادکےاقدامات سےآگاہ کیا۔ جس پر وزیرخارجہ نے علاقائی امن وسلامتی کیلئےاسلامی فوجی اتحادکی کوششوں کو سراہا۔بعدازاں اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر)راحیل شریف نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی،اس موقع سینٹ میں قائد ایوان سینٹر شبلی فراز بھی موجود تھے۔اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر)راحیل شریف کا کہناتھا کہ پاکستان ہمیشہ دہشتگردی کیخلاف فعال کردار ادا کرتا رہا ہے اوراسلامی فوجی اتحاد کے قیام سے دہشتگردی کیخلاف عالمی کوششوں کو تقویت ملی ۔ اس موقع پرچیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف اسلامی فوجی اتحاد سے دیگر ممالک فائدہ اٹھا سکتے ہیں ،اس اتحاد کے قیام سے دنیا سے دہشتگردی کے خاتمے میں مدد ملے گی

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.