وزیراعظم عمران خان سےآرمی چیف کی ملاقات،ذرائع

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی، جس میں ملک اور خطے کی سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے حال ہی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کی گئی ہے۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل باجوہ کی ملازمت میں توسیع کا فیصلہ خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی قیادت نومبر 2016ء میں سنبھالی تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.