وزیراعظم عمران خان اب آپ کے گھبرانے کا وقت ہو گیا ہے، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ‎عمران صاحب آپ کی اپنی نالائقی، نااہلی، معاشی پلان اور وژن کی عدم موجودگی مہنگائی اور معاشی تباہی کی اصل وجوہات ہیں۔ ‎مہنگائی کا الزام پہلے ہمارے قائد نوازشریف پر اور اب صوبوں پر ڈالنے سے آپ کی نالائقی اور نااہلی نہیں چھپ سکتی
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ‎عمران صاحب آپ آج استعفی دیں معیشت کل خود بخود سنبھل جائےگی،
‎ اب نوٹس لینے سے نہیں صرف آپ کے استعفے دینے سے ہی ملک چلے گا۔
اب آپ کے جانے سے روٹی، روزگار، کاروبار اور صنعت چلے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ‎سرمایہ کاری کا فقدان آپ پر عدم اعتماد ہے، ‎ملک پی ٹی آئی کی نا اہلی اور نالائقی کا مزید متحمل نہیں ہو سکتا،
‎مسلم لیگ (ن) ہی ملک و قوم کو موجودہ معاشی بدحالی، مایوسی، مہنگائی اور غربت کی دلدل سے نکال سکتی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.