وزیراعظم عمران خان آج قوم خطاب کریں گے

وزیراعظم عمران خان کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر آج شام قوم سے خطاب کریں گے جس میں وہ عوام کو کرونا وائرس کی صورتحال سے آگاہ کریں گے ، وزیراعظم عمران خان قوم کو حکومتی اقدامات کے حوالے سے تفصیلات بتانے کے ساتھ ساتھ عوام سے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کی اپیل بھی کریں گے ۔
وزیراعظم عمران خان قوم کو حکومتی فیصلوں پر بھی اعتماد میں لیں گے جبکہ اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے خطاب میں کرونا سے متعلق تازہ صورتحال کی روشنی میں ملک بھر میں لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کرسکتے ہیں ۔
وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج قوم سےاہم خطاب کریں گے،جس میں وہ کرونا وائرس کے حوالے سے درپیش چیلنج کے تناظرمیں خطاب کریں گے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: