وزیراعظم سستا پیکیج کے ثمرات عوام تک نہ پہنچ سکے

0

وزیراعظم پاکستان کے عوام کو اشیاء و خوردونوش سستے داموں فروخت کرنے کے پیکیج کے ثمرات بدین کے عوام تک نہیں پہنچ سکے۔ منافع خوروں نے مبینہ طور پر یوٹیلٹی سٹورز کے عملے سے ملی بھگت کر کے یوٹیلٹی سٹورز کیلئے لایا گیا سامان عام مارکیٹ میں فروخت کردیا۔
ذخیرہ اندوزں اور تاجروں نے سستا مال اپنے گودام میں سٹور کرلیا ہے اور اب مہنگے داموں شہریو ں کو فروخت کررہے ہیں۔ فروخت ہونیوالے سامان گھی، چینی، آٹا، چائے کی پتی اور دیگر اشیاء خورد ونوش پر وزیراعظم اسکیم کا مونو گرام بھی موجود ہے۔ یوٹیلٹی سٹورز بدین کے ریجنل مینجرکا کہنا ہے کہ ایسی کوئی شکایت نہیں ملی شکایت آئی تو دیکھیں گے۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: