وزیراعظم آزاد کشمیر کی مسئلہ کشمیر پر رکن امریکی کانگریس ایڈی برنیکا سے ملاقات

امریکی شہر ڈیلاس میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم فاروق حیدر نے رکن امریکی کانگریس سے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کئی دن سے کرفیو جاری ہے اور بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مسلسل نفی کر رہا ہے، بھارتی فوج نے علاقے کو جیل بنا دیا ہے اور کنٹرول لائن پر بوڑھوں اور بچوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔راجہ فاروق حیدر نے مطالبہ کیا کہ امریکی کانگریس مسئلہ کشمیر حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے اور دنیا بھارت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کا پابند بنائے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے امریکی تھنک ٹینک ورلڈ افیئرز کونسل کے صدر جم فولک سے بھی ملاقات کی اور انہیں بھی کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ امریکی ہاﺅس آف ٹیکساس میں فرینڈز آف کشمیر گروپ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف قرارداد پیش کی۔ ہاﺅس آف ٹیکساس کے نمائندگان نے وزیراعظم آزاد کشمیر کےساتھ مل کر مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کا اعلان بھی کیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.