ورلڈ کپ2019: بنگلہ دیشی سکواڈ کااعلان

بنگلہ دیشی ٹیم کی ورلڈ کپ میں قیادت مشرف بن مرتضیٰ کریں گے جبکہ ٹیم میں تمیم اقبال ، لیٹن داس ، شکیب الحسن ، متفیض الرحمان ، محمد میتھن ، سومیا سرکار شامل ہیں ۔ ان کھلاڑیوں کےعلاوہ بنگلہ دیشی ٹیم میں محمداللہ ریاض،صابر رحمان ،مہدی میراز،روبیل حسین،ابو جید راہی،محمد سیف الدین اورمصدق حسین شامل ہیں ۔بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کااعلان چیف سلیکٹرزمنہاج العابدین اور حبیب البشر نےکیا ۔کرکٹ کے عالمی مقابلوں کیلئے آسٹریلیا،نیوزی لینڈ اور بھارت کےکرکٹ بورڈز نے پہلے ہی اپنے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے جبکہ پاکستان کے15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان 18 اپریل کو ہوگا اور قومی ٹیم قومی ٹیم 23اپریل کو انگلینڈ روانہ ہو گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.