ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کی وزیراعظم تھریسامے سے ملاقات

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء میں کامیاب قرار پانے والی انگلش ٹیم کی فتح کا جشن جاری ہے۔ ٹیم کے اعزاز میں شہر شہر تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جگہ جگہ استقبالیے دئیے جا رہے ہیں۔ قدم قدم پر پر تپاک استقبال کیا جا رہا ہے۔انگلش ٹیم کے اعزازمیں اوئن مورگن کی قیادت میں برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے بھی استقبالیہ کا اہتمام کیا جہاں ٹیم کے کھلاڑیوں نے وزیراعظم تھریسامے سے ملاقات کی۔ قبل ازیں کھلاڑیوں نے اوول میں اپنے پرستاروں سے بھی ملاقات کی اور ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں، شائقین ہیروز کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے اوول پہنچے تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.