ورلڈ کپ کیلئے 25 ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست تیار

فخر زمان، امام الحق، محمد حفیظ، شعیب ملک، بابر اعظم، آصف علی، فہیم اشرف، شاداب خان، عثمان شنواری، حسن علی، شاہین آفریدی، عماد وسیم ورلڈ کپ سکواڈ کے لیے مضبوط امیدواروں میں شامل ہیں، جنید خان، وقاص مقصود اور میر حمزہ بھی پلان کا حصہ ہیں جبکہ حارث سہیل اور رومان رئیس کی فٹنس کا مسلسل جائزہ لیا جائے گا۔ ڈومیسٹک اور پی ایس ایل میں سامنے آنے والے کرکٹرز کو بھی نظر میں رکھا جائے گا،پلان میں شامل کرکٹرز کوآسٹریلیا کےخلاف سیریز میں بھی موقع دیا جاسکتا ہے۔ متوقع کھلاڑیوں کے ناموں سے چیف کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد کو بھی اعتماد میں لیا گیا ہے۔
دس ٹیموں پر مشتمل ایونٹ 30 مئی سے 14جولائی تک انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق میزبان انگلینڈ ،جنوبی افریقہ کے مقابل ٹورنامنٹ کا پہلا میچ اوول میں کھیلیں گے جبکہ پاکستان کا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 31 مئی کو ٹرینٹ برج پر کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹیم اپنا آخری لیگ میچ پانچ جولائی کو لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلے گی۔ ٹورنامنٹ 1992والے ورلڈ کپ کی طرز پر ہوگاجس میں شامل ٹیمیں ہرٹیم کے ساتھ ایک میچ کھیلیں گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.