ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کی باقیات کی نیلامی

ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے مابین 16جون کو کھیلے جانے والا میچ اپنی تلخ یادوں کے ساتھ قصہ پارینہ بن چکا ہے تاہم اس میچ کے بارے میں کئی خبریں اب بھی میڈیا کی زینت بن رہی ہیں اور لوگوں کی دلچسپی روایتی ٹیموں کے حوالے سے اب بھی برقرار ہے۔
یادگاری اشیافروخت کرنے والی ویب سائیٹ کے حوالے سے رپورٹ شائع کی گئی جس کےمطابق روایتی حریفوں کے مقابلے میں استعمال ہونے والی گیند 2 ہزار 150 ڈالرز میں فروخت ہوئی جبکہ میچ میں ٹاس کیلیے استعمال کیا جانے والا سکہ ایک ہزار 450ڈالر میں خریدا گیا ہے۔ اور تو اور پاک بھارت میچ کی سکور شیٹ ایک ہزار ایک سو ڈالر میں فروخت ہوئی ہے۔
ورلڈکپ کے لیگ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 89 رنز سے شکست دی تھی۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین سیمی فائنل میں استعمال ہونے والی گیند 850 ڈالر میں دستیاب ہے،اسکور شیٹ 400اور ٹاس کا سکہ 350میں بیچا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.