ورلڈ کپ سےپہلےہی عامر کیلئے خطرے کی گھنٹی

ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم دورہ انگلینڈ کیلئے موجود ہے جو پاکستان ٹیم کیلئے ایک کڑا امتحان ہے،،، ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کیساتھ سیریز انتہائی اہم ہے ،اس سے ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا،،، مجھے اپنے نوجوان کھلاڑیوں پر اعتماد ہے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کے حوالے سے ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ عامر اچھا بولر ہے لیکن چیمپئینز ٹرافی کے بعد اس کی باؤلنگ آئیڈیل نہیں رہی تاہم عامر پر اعتماد ہے، 20 مئی تک دیکھتے ہیں کون کون ورلڈ کپ کیلئے اپنی جگہ پکی کرتا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر ورلڈ کپ سکواڈ میں جگہ نہیں بناسکے اور ان کی سکواڈ میں شمولیت کو انگلینڈ سیریز میں کارکردگی سے مشروط کیا گیا ہے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.