ورلڈ کپ:جنوبی افریقہ کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ برطانیہ میں کھیلے جانےوالے عالمی کپ کیلئے جنوبی افریقا کی 15 رکنی ٹیم میں فاف ڈوپلیسی، ایڈن مرکرام ،کوئنٹن ڈی کاک،ہاشم آملہ،رسی وینڈرڈسن، ڈیوڈملر،فلکوایو،جےپی ڈومنی،ڈیوائن پریٹورئیس، ڈیل اسٹین،کاگیسو رباڈا،لنگی نگیدی، آنرچ نورٹج،عمران طاہر اور تبریز شمسی ہیں۔ہاشم آملہ کی گزشتہ ایک برس کے دوران غیر متاثر کارکردگی کی بناء پر ان کی ورلڈ کپ2019 میں شرکت مشکوک لگ رہی تھی تاہم انہیں بھی اب ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے ۔ ہاشم آملہ بہترین بلے بازوں میں شمار ہوتے ہیں اوروہ اب تک ایک روزہ کرکٹ میں 8 ہزار کے لگ بھگ رنز اسکور کر چکے ہیں۔میگا ایونٹ کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی سکواڈ کا اعلان گزشتہ روز کیا تھا جبکہ اس سے قبل آسٹریلیا،نیوزی لینڈ،انگلینڈ، بھارت،سری لنکا،بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کا اعلان کیا جاچکا ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.