وجود زن سے ہے تصویرکائنات میں رنگ

0

"وجود زن سے ہے تصویرکائنات میں رنگ” پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان میں شہر شہر عورت مارچ کا اہتمام اور اس سلسلے میں ملک کےمختلف شہروں میں سول سوسائٹی کی جانب سےسیمینارز اور کانفرنسز بھی منعقد کی جارہی ہیں جبکہ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی کامیاب خواتین کی جانب سے اس دن کی مناسبت سے خصوصی نشست رکھی گئی۔
عالمی یوم خواتین، ماں، بہن، بیٹی اور بیوی کی عزت و توقیر کا دن ہے اور اس دن کو منانے کا مقصد خواتین کی سیاسی، سماجی اور اقتصادی جدوجہد کو سلام پیش کرنا ہے۔ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پہلی بار 1975 میں عالمی یوم خواتین منایا گیا۔ 2 برس بعد 1977 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس دن کو منانے کی باقائدہ منظوری دیدی۔
پاکستان کی باہمت خواتین نے ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کو منوایا۔ سیاست، معیشت، صحافت، طب سمیت ہر شعبے میں پاکستانی خواتین کی الگ پہچان ہے۔ذہانت، صبر اور ناقابل یقین حوصلوں کی داعی خواتین گھر اور معاشرے کی تکمیل میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔ یوں پاکستانی عورتوں کا کردار قوم کی تعمیر میں انتہائی قابل ستائش ہے۔
ہمارے معاشرے کا نصف حصہ عورتوں پر مشتمل ہے۔ شعور و آگاہی کو فروغ دے کر یہاں موجود سماجی ناہمواریوں کو مکمل ختم کیا جا سکتا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: