ن لیگی رکن اسمبلی نشاط ڈاہا کا پارٹی قیادت کو چیلنج

0
مسلم لیگ ن کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا نے قیادت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ جرات ہے تو وزیراعلیٰ سے ملنے والے ارکان کے خلاف کارروائی کر کے دکھائیں، ایکشن لینا اتنا آسان نہیں، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا یہ کوئی کارروائی کرسکے۔
رکن پنجاب اسمبلی رکن نشاط ڈاہا نے کہا ابھی فارورڈ بلاک نہیں بنایا لیکن وقت آنے پر کوئی بھی فیصلہ ہوسکتا ہے، وزیراعلیٰ سے حلقے کے مسائل کے حل کے لئے ملاقات کی، حمزہ شہباز سے اختلافات ہیں جس کے باعث اپوزیشن چیمبر میں گئے ایک عرصہ ہوگیا۔ مولانا فضل الرحمن کو صدارتی ووٹ دینےسے بھی انکار کرکے بھرے اجلاس میں پارٹی قیادت کو بتا دیا تھا۔
انہوں نے کہاکہ ہاں میں لوٹا ہوں مگر پاکستان میں کون لوٹا نہیں، نواز شریف، شہباز شریف، یوسف رضا گیلانی، شاہ محمود قریشی خود لوٹے ہیں جبکہ تحریک انصاف تو ساری لوٹوں کے ذریعے ہی بنی ہے اور اگر اس مسئلے پر کوئی مجھ سے مناظرہ کرنا چاہے تو تیار ہوں۔
گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو مسلم لیگ ن کے مجموعی طورپر پندرہ ارکان نے اپنی حمایت کی یقین دہانی کرائی تھی اور وزیر اعلٰی کی اعلانیہ حمایت کرنے والے ارکان کو پندرہ پندرہ کروڑ روپے کی ترقیاتی سکیمیں دینے کا اختیار دیدیا گیا ہے جبکہ حلقوں میں عوامی مسائل کے حل کے لئے الگ پیکیج بھی دیا جائے گا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: