نیروبی میں شدت پسند تنظیم الشباب کا دہشتگرد حملہ

0

پولیس چیف کے مطابق چار حملہ آوروں نے سہ پہر دارالحکومت نیروبی کے ہوٹل کے گیٹ پر دھماکے کیے اور فائرنگ کرتے ہوئے عمارت میں داخل ہوگئے۔
دھماکوں سے پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کو آگ لگ گئی، ہوٹل میں غیر ملکی کمپنیوں کے دفاتر بھی موجود ہیں جہاں سیکڑوں افراد کام کرتے ہیں۔ حملے کی ذمہ داری شدت پسند
تنظیم الشباب نے قبول کی ہے۔ حملے میں 100 سے زائد افراد کو کمپلیکس سے بچا کر نکال لیا گیا اور انھیں قریبی ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق نیروبی ہسپتال میں 30 افراد زیرعلاج ہیں۔ حالیہ برسوں میں کینیا میں کئی اہم شدت پسند حملے کیے گئے۔ کینیا صومالیہ میں حکومت کی مدد کرنے والے علاقائی اتحاد کا حصہ ہے جو الشباب کے خلاف کارروائی کر رہا ہے۔
کینیا کے صدر نے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: