نیب کا خورشید شاہ کو قومی اسمبلی میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ

نیب سکھر نے این آئی سی وی ڈی میں زیرعلاج گرفتار رکن قومی اسمبلی اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کو طبیعت ناسازی کے باعث قومی اسمبلی میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نیب حکام کا کہنا ہے،کہ ڈاکٹرز نے خورشید شاہ کو لمباسفر کرنے سےمنع کیا ہے
گزشتہ روزسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے اراکین اسمبلی خورشید شاہ،آصف زرداری اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کیےتھے،تینوں رہنماؤں کےپروڈکشن آرڈر قومی اسمبلی کے رواں اجلاس کے لیے جاری کیے گئےتھے،،،جبکہ سپیکر قومی اسمبلی نے تینوں اراکین اسمبلی کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں لانے کی ہدایت کی تھی
خورشید شاہ آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں نیب حراست میں ہیں،،اورانہیں کل5روزہ ریمانڈ پورا ہونے پر احتساب عدالت سکھر میں پیش کیا جائےگا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.