نیب قوانین میں تبدیلیوں کی ضرورت ہے،زلفی بخاری

زلفی بخاری کے اعزاز میں لندن کے مقامی ہوٹل میں تحریک انصاف یوکے کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں وزیراعظم کے دوست انیل مسرت اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب قوانین میں تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔ اپنے خلاف ہونے والی نیب انکوائری پر ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد نیب میں میری انکوائری ختم ہو جائے گی۔ پروفیسر کی ہتھکڑیاں لگے ہلاکت پر انہوں نے افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل وزیراعظم کے ایجنڈے میں سرفہرست ہیں۔ دہری شہریت والوں کے مسائل کے حل کے لئے قانون سازی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام اوورسیز پاکستانیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ موبائل فون کی رجسٹریشن کا عمل آسان کر رہے ہیں۔ ذاتی استعمال کے موبائلز پر ٹیکس نہیں ہے۔ موبائل فون رجسٹریشن کے لئے ایئرپورٹ پر قطاریں لگنے کا نوٹس لیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.