نیب راولپنڈی نے2 ارب 12 کروڑ روپے ریکور کرلیے

کرپٹ عناصر کے گرد نیب کا گھیرا تنگ ،،، جعلی اکاؤنٹس کیس میں نامزد نوری آباد پاورکمپنی اور سندھ ٹرانسمیشن کے افسران آصف محمود اور عارف علی سے نیب نے فنڈز میں خوردبرد کی تحقیقات کی۔ دونوں ملزمان نے 2 ارب 12 کروڑ روپے کے بدلے پلی بار گین کی درخواستیں دیں جو چیئرمین نیب نے منظور کر لیں۔نیب کے مطابق ملزمان نے سندھ حکومت کے حکام سے مل کر جعلی نیلامی کے ذریعے کرپشن کی، پلی بارگین کی حتمی درخواست احتساب عدالت میں دائر کی جائے گی، نیب جعلی اکاونٹس کیسیز میں 25 ملزمان کو گرفتار کر چکا ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.