نیاقائد، نیا خون، نیا جوش ، نیا امتحان

قومی کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور سے علامہ اقبال ایئرپورٹ پہنچے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریزکھیلنے کے لیےنجی ایئر لائن کی پروازسے آسٹریلیا روانہ ہوئے
ٹی ٹوئنٹی سکواڈکی قیادت بابراعظم کررہےہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، آصف علی ، حارث سہیل، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد عامر،محمد حسنین ، وہاب ریاض، محمد عرفان،محمد رضوان ، موسی خان، شاداب خان اور عثمان قادر شامل ہیں۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 3 نومبر،دوسرا 5 نومبر اور تیسرا 8 نومبر کو کھیلا جائے گا ، سیریز سے قبل پاکستان ٹیم جمعرات کو کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف پریکٹس میچ کھیلے گی۔
کینگروز کے دیس میں شاہینوں کے نوجوان کپتان بابر اعظم کی قائدانہ صلاحیتوں کا یہ پہلا امتحان ہو گا اور گرین شرٹس نئے جوش و ولولے کے ساتھ اپنا زور بازو دکھائیں گے
ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز 21 نومبر سے شیڈول ہے جس میں شرکت کیلئے ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کھلاڑی قائد اعظم ٹرافی میں حصہ لینے کے بعد آسٹریلیا جائیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.