نون لیگ پرایک اورجمعہ بھاری،اب کی بارمریم نوازکی باری

سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کے ستارےبھی گردش میں آگئے،الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ نون کی رہنماء مریم نواز کو پارٹی عہدہ دیئے جانے کیخلاف تحریک انصاف کی درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور کرلی ، الیکشن کمیشن نے درخواست کی مزید سماعت 27 مئی کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے جوصبح 10بجےشروع ہوگی۔
تحریک انصاف نے مریم نواز کو مسلم لیگ ن کی نائب صدر بنائے جانے کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی ۔تحریک انصاف کے رہنما میاں فرخ حبیب اور اراکین قومی اسمبلی نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ مریم نواز کی بطور پارٹی نائب صدر تقرری آئین اور قانون سے متصادم ہے لہٰذا انہیں عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا جائے ۔ واضح رہے کہ مریم نوازنےالعزیزیہ ریفرنس میں اپنےوالد کےہمراہ کچھ عرصہ جیل کی قیدبھی کاٹی،بعدازاں انہیں ضمانت پررہاکردیاگیاتھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.