نون لیگ میں دھڑے بندی ہوگئی،فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہےکہ 2014ء میں تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران جب قانون کی خلاف ورزی ہوئی تو قانون حرکت میں آیا تھا،،خلاف ورزی پر اب بھی قانون حرکت میں آئے گا۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نون لیگ میں دھڑے بندی کا شکار ہوچکی ہے،،،مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف مولانا کے دھرنے میں شرکت کی باتیں کررہے ہیں اور پارٹی کے صدر شہباز شریف دھرنے میں شرکت سے بچنے کیلئے کمر درد کا بہانہ بنا کر گھر بیٹھے ہیں ۔
شہباز شریف حکومت کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھانا چاہتے ہیں لیکن پی ٹی آئی حکومت کسی بھی کرپشن زدہ آدمی کا ہاتھ نہیں تھامے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.