نوری محفل پہ چادر تنی نور کی ،نور پھیلا ہوا آج کی رات ہے

شب معراج وہ رات ہے جب اللہ رب العزت نے اپنے حبیب نبی اکرم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو معراج کا شرف عطا کیا اور امت مسلمہ کو پانچ نمازوں کا تحفہ عطا کیا۔
ستائیس رجب کی مقدس رات کی مناسبت سے گھروں میں خصوصی عبادات اور ذکر و اذکار کا اہتمام کیا گیا ہے اور اس مقدس شب کو ملک کی سلامتی، بقا اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔
شبِ معراج جہاں عالم انسانیت کو ورطہ حیرت میں ڈالنے والا واقعہ ہے، وہیں یہ امت مسلمہ کے لئے عظیم فضیلت کی رات قرار دی گئی ہے۔اسراء اور معراج کے واقعہ نے فکرِ انسانی کو ایک نیا موڑ عطا کیا۔ اس کے نتیجے میں فکر و نظر کی رسائی کو وسعت حاصل ہوئی۔ یہ واقعہ پیغمبر اسلام کا امتیازی معجزہ ہے۔
شبِ معراج کو محبوب خدا نے مسجد الحرام سے مسجد الاقصیٰ اور وہاں سے آسمانوں کی سیر کرکے اللہ کی نشانیوں کا مشاہدہ کیا۔ سفر معراج کے دوران رسول کریمﷺ کو جنت اور دوزخ دکھائی گئی، آپ کی ملاقات مختلف انبیائے کرام سے بھی ہوئی۔۔ اسی سفر میں امت محمدیہ ﷺ پر نماز بھی فرض ہوئی یہی وجہ ہے کہ اس شب خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: