نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کا معاملہ

0

پنجاب حکومت نے نواز شریف کے خلاف کارروائی کیلئے وفاق کو خط لکھ بھیجا، خط میں نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کے خلاف کارروائی پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ میڈیکل بورڈ اور خصوصی کمیٹی کی طرف سے بارہا یاد دہانی کے باوجود میڈیکل رپورٹس فراہم نہیں کی گئیں،، ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نواز شریف مفرور ڈکلیئر ہو چکے ہیں۔
گزشتہ روز پنجاب کابینہ نے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کی تھی جس پر مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ’پنجاب حکومت کو نواز شریف کی تمام مطلوبہ رپورٹس فراہم کی گئی تھیں ،تاہم تحریک انصاف کی اپنی ناامیدی کو مطمئن نہیں کیا جا سکتا ہے عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے سامنے عدالت کا آپشن موجود ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: