نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کادن

0

سابق وزیراعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کا دن تھا، جہاں ان کی صاحبزادی مریم نواز اور بھائی شہباز شریف جیل پہنچے، جہاں لیگی کارکنان کی بڑی تعداد نے ان کانعروں اور گل پاشی سے استقبال کیا۔
دوران ملاقات نواز شریف سے سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی،مریم نواز اور شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو موجودہ سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی مشاورت کی، اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم پر لگائے گئے الزامات اب جھوٹے ثابت ہوگئے، نواز شریف نے مریم نواز کو احتساب عدالت میں پیش ہونے کی بھی ہدایت کردی۔
اپنے قائد سے اظہار یکجہتی کیلئے لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی جیل کے باہر موجود تھی۔ جنہوں نے نواز شریف کے حق اور تبدیلی سرکار کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: