نواز شریف سے ملاقات کے بعد مریم نواز کا ٹوئٹ

مریم نواز نے اپنے والد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی،،، جس کے بعد انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ میاں نوازشریف بلند حوصلے کے ساتھ ہیں، نیک خواہشات اور دعاؤں میں یاد رکھنے والوں کی شکرگزار ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی غیر متزلزل حمایت اور نیک جذبات کا شکریہ، اللہ آپ سب کا حامی و ناصر ہو۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کے جذبات اور نیک خواہشات نواز شریف تک پہنچاتی ہوں، والد کو بتاتی ہوں کہ کس طرح ان کے شیر ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.