نوازشریف کی صحت کا معاملہ

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اور شہبازشریف کااتوار کو قومی پرواز سے لندن جانےکاامکان ہے،،سابق وزیراعظم کے علاج کیلئے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ ڈاکٹرز کا خصوصی پینل تشکیل دیدیا گیا ہے، خاندانی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حسن نواز کی دل اور گردوں کے ماہرین سے ابتدائی مشاورت مکمل ہوگئی ہے، ڈاکٹرز کو نوازشریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس دکھائی گئیں،،،اس کے علاوہ شریف فیملی کی نیویارک میں بھی ڈاکٹرز سے بات چیت جاری ہے،سابق وزیراعظم کے لندن پہنچتے ہی علاج شروع کردیا جائے گا۔
دوسری جانب نوازشریف نے اپنی صاحبزادی مریم نواز کو بھی اپنےساتھ لندن لے جانے کی خواہش کااظہار کیا ہے جس کے بعد مسلم لیگ ن نے مریم نواز کے پاسپورٹ کے لئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے وکلا نے مشاورت کے بعد درخواست تیارکرلی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.