نوازشریف کی ریسٹورنٹ میں تصویرکو ایشو بنانے پر ن لیگ سیخ پا

0

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے نوازشریف کی صحت پر سیاست کرنے کے حکومتی رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت پر ڈرامہ رچانے سے کیا مہنگائی14 فیصد سے کم ہو گئی ؟سیاسی ڈرامہ رچانے سے کیا ترقی کی شرح واپس5اعشاریہ 8 فیصد پر آ گئی ؟
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ عمران خان کیا نوازشریف کی صحت پر ڈرامہ کرنے سے پشاورمیٹرومکمل ہوگئی؟کیاسیاسی تماشہ کرنے سے 50 لاکھ گھر اورایک کروڑنوکریاں مل گئیں؟۔مریم اورنگزیب کاکہناتھا کہ نواز شریف کی صحت پرسیاست کرنے سے 11ہزارارب کا تاریخی قرضہ کم ہو گیا؟۔
مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ عمران صاحب جس طرح آپ نے نوازشریف کی صحت کا نوٹس لیا اسی طرح گیس کی قیمت میں ڈھائی سو فیصد اور بجلی کی قیمتوں میں ڈیڑھ سو فیصد اضافے کا بھی نوٹس لیں۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب نوازشریف کی رپورٹس طلب کرنے کے بجائے اپنی نالائقیوں،نااہلیوں اور جھوٹ کی رپورٹ طلب کریں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: