نوازشریف کی ریسٹورنٹ میں تصویرسامنےآنےکےبعد نیا ہنگامہ

0

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف سےآئندہ 48 گھنٹوں میں میڈیکل رپورٹس طلب کی ہیں،،،رپورٹس موصول ہونے کے بعد میڈیکل بورڈ ان کا جائزہ لےگا اور ان رپورٹس کی روشنی میں نوازشریف کو لندن میں قیام میں توسیع دینے یا نہ دینے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔
پنجاب حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے پنجاب حکومت کو 23دسمبرکو ضمانت قیام میں توسیع کی درخواست دی تھی جس پر ان کے وکیل خواجہ حارث کو خط لکھا تھا لیکن انہوں نےمیڈیکل رپورٹس کے حصول کیلئےنواز شریف کے ذاتی معالج کو خط لکھنے کا کہا۔
خواجہ حارث کے جواب کے بعد پنجاب حکومت نے نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور عطا تارڑ کو بھی خط لکھ دیا ہے جس پر ڈاکٹرعدنان نےنوازشریف کی رپورٹس حکومت کو بھجوادیں،،،ادھر سوشل میڈیا پراپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے بھجوائی گئیں رپورٹس میں کارڈیک سکین اور ایکو کارڈیوگرام سمیت ٹیسٹوں کی تفصیلات شامل ہیں ۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: