نوازشریف کی درخواست ضمانت میں توسیع کے معاملے پرکمیٹی قائم

0

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کی سربراہی صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کریں گے جبکہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور مومن آغا کمیٹی ممبران میں شامل ہیں۔
اس سےقبل نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس نامکمل ہونےپر اعتراضات اٹھائےگئےتھے اورپنجابحکومت نےسابق وزیراعظم نوازشریف کی میڈیکل اور ٹیسٹ رپورٹس فراہم کرنے کا حکم دیا تھاجبکہ محکمہ داخلہ پنجاب پہلے ہی تازہ رپورٹس پر بھی تحفظات کا اظہار کرچکا ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف 19 نومبر سے علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کے مسلسل ٹیسٹ اور طبی معائنہ کیا جارہا ہے جبکہ ان کی بیرون ملک قیام کی مدت بڑھانے کیلئے میڈیکل رپورٹس بھجوائی گئی ہیں ۔اس سے قبل نوازشریف کی صحت سے متعلق برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن سے تصدیق شدہ رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی تھی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: