نوازشریف نے سزاؤں کیخلاف قانونی جنگ کا آغاز کردیا

سابق وزیراعظم نوازشریف نے سزاؤں کیخلاف قانونی جنگ کا آغاز کردیا ۔۔
العزیزیہ فیصلے کی معطلی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی
نواز شریف کے وکلا نے العزیزیہ ریفرنس کے فیصلے میں سنائی گئی سزا معطل کرنے کے لیے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اصل اپیل کا فیصلہ آنے تک سزا معطل کی جائے۔
واضح رہے کہ نواز شریف نے منگل کو العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی لیکن رجسٹرار آفس نے درخواست نامکمل قرار دے کر واپس کردی تھی اور وکلا کو ہدایت کی تھی کہ درخواست مکمل کرکے دوبارہ جمع کرائیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.