نوازشریف نےملک،جمہوریت کیلئے فیصلہ کیا،لیگی رہنما اللہ تعالیٰ نوازشریف کوسرخروکرے،جاوید ہاشمی

مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ جس صورتحال سے نوازشریف گزر رہے ہیں خود اس کا شکار رہے ہیں۔نوازشریف کی ہمت ہے کسی چیز کی پرواہ نہیں کی اورثابت قدم رہیں۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے ملک اور جمہوریت کیلئے فیصلہ کیا،ضرور کامیاب ہونگے۔نیب عدالت دیگر عدالتوں سے مختلف ہوتی ہے،وفاداریاں، پارٹیاں اور اقتدار تبدیل کرانے کے سوا ان کے پاس کوئی آپشن نہیں ہوتی۔جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ اچھی خبر کی توقع رکھنی چاہیے، دعا ہے اللہ تعالیٰ نوازشریف کو سرخرو کرے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.