نواز،شہبازملاقات!!!شہبازشریف نے بھائی کی عیادت کی

رائے ونڈ جاتی امرامیں شہبازشریف نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی،،،دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر طویل تبادلہ خیال ہوا ،ملاقات میں مریم نواز بھی موجود تھیں،دونوں رہنماؤں میں اتفاق ہوا کہ عمران خان کے استعفے ، صدر عارف علوی کے مواخذے اور مولانا فضل الرحمن کے ،،،،مطالبات کی حمایت کی جائیگی ،،،نوازشریف نے شہبازشریف کو اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی ہدایت کی جبکہ دیگر اپوزیشن جماعتوں کےساتھ بھی رابطوں کو بڑھانے پراتفاق کیاگیا،
ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف نے حکومت پر دباؤ بڑھانے کیلئے ملک گیر سطح پر احتجاج، جلسے جلوس اور ریلیوں کے انعقاد کی بھی ہدایت دی،، اس سلسلے میں ان کا کہنا تھا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لے کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.