نمائش آزادی اظہار رائےکو فروغ کیلئےجاپان میں ہونا تھی

مجسمے کی نمائش آزادی اظہار رائے کو فروغ دینے کے لیے مرکزی جاپان کے علاقے ایچی میں ہونے والے ایک بہت بڑے فیسٹول میں ہونا تھی۔جاپان اور جنوبی کوریا کی دوسری عالمی جنگ سے تلخ یادیں جڑی ہیں اور یہ اب خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دوںوں ملکوں کے درمیان اس نمائش کی منسوخی کے بعد تعلقات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔فیسٹول کے منتظمین کا کہنا ہے کہ”امن کی لڑکی” کے مجسمے پر بہت ساری شکایات موصول ہوئی ہیں۔ایچی کے گورنر نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ای میل اور ٹیلی فون کے ذریعے ملنے والی دھمکیوں کے پیش نظر انہوں نے فیصلہ کیا کہ اس مجسمے کی نمائش نہیں کی جائے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.