نصیرالدین نے بھارت کوآئینہ دِکھا دیا

نصیرالدین نے بھارت کوآئینہ دِکھا دیا
بھارتی حکومت کے نام احتجاجی پیغام میں نصیر الدین شاہ نے بھارت میں آزادی اظہار پر قدغن کی سخت الفاظ میں مذمت کی،،،ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے آئین میں واضح طور پر لکھا ہے کہ ہرایک شہری کو سماجی،معاشی اورسیاسی انصاف ملے گا لیکن صورتحال اس کے برعکس ہے،،،بھارت میں مذہب کے نام پر نفرت کی دیواریں کھڑی کی جارہی ہیں اورمعصوموں کا قتل عام کیا جاتا ہے،،،جہاں آئین و قانون کی بالادستی تھی وہاں اب اندھیرا ہے
نصیرالدین شاہ کامودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت میں حق کے لئے آواز اٹھانے والے جیلوں میں بند ہیں،انتہا پسندوں اورشرپسند عناصر کو اکثر مودی سرکار کی حمایت حاصل ہوتی ہے،،،جبکہ یہاں طاقت کے نام پر صحافیوں کو بھی خاموش کرادیا جاتا ہے،،، ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے مودی سرکار کو اپنی روش بدلنا ہوگی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.