ناگا لینڈاورخالصتان کی آزادی کا راستہ صاف ہوگیا،سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ مودی نے جو لڑائی شروع کی ہے اس کا خاتمہ ہم کریں گے۔ انہوں نے بھارتی وزیر دفاع کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ راج ناتھ سن لو!تمھارے پاس دس پندرہ ایٹم بم ہونگےلیکن ہمارے پاس روایتی ایٹم بموں کےساتھ ساتھ 22کروڑ چلتے پھرتے ایٹم بم بھی ہیں جو تمہیں نیست و نابود کردیں گے۔ سراج الحق نےکہاکہ بھارت بہت جلدٹکڑوں میں تقسیم ہونےوالا ہے کیونکہ کشمیر، ناگا لینڈ اور خالصتان کی آزادی کا راستہ کھل چکاہے۔امیرجماعت اسلامی نےنوازشریف اورعمران خان کوتنقیدکانشانہ بناتے ہوئےکہاکہ ہمارےبزدل حکمرانوں نے ہمیشہ بھارت کی بالادستی کو قبول کیااوربھارت کوخوش کرنےکیلئے پاکستان پرحملہ کرنےوالے ابھی نندن کو بھی رہا کردیا۔ ایک وزیر اعظم مودی کو لاہور بُلا کر ریڈ کارپٹ پراس کا استقبال کرتا ہے اور دوسرا اس کی کامیابی کی دعائیں کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب حکمرانوں کو امریکا کی محبت کے سحر سے نکل آنا چاہئےکیونکہ امریکا نے کبھی ہمارا ساتھ نہیں دیا ۔ ہمیں اپنی جنگ خود لڑنا ہوگی ۔ کشمیر کو پاکستان بنانے کا موقع ہاتھ آگیا ہے اب اسے ضائع نہیں کرنا چاہئے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.