ناروے میں 20 گھنٹے پرمشتمل دنیا کا طویل ترین روزہ

0

دنیا بھر میں رمضان المبارک کا آغاز ہوچکا ہے تاہم ہر ملک میں روزے کا دورانیہ ایک جیسا نہیں ۔ کچھ ممالک ایسے ہیں جہاں اس برس روزے کا دورانیہ 20 گھنٹے تک ہے جن میں سویڈن، ناروے، فن لینڈ، آئس لینڈ اور ڈنمارک شامل ہیں جبکہ آسٹریلیا،نیوزی لینڈ، چلی اور جنوبی افریقہ کےمسلمان صرف ساڑھے
11 گھنٹے کا روزہ رکھ رہے ہیں
اسی طرح سویڈن،جرمنی19 گھنٹے،ڈنمارک، پولینڈ، برطانیہ، قازقستان، ساڑھے 18 گھنٹے،بیلجیم،سوئٹزرلینڈ، 18 گھنٹے، رومانیہ ساڑھے 17 گھنٹے،کینیڈا،روس،فرانس،اٹلی،افغانستان میں 17 گھنٹے دورانیہ کا روزہ ہے۔
جن ممالک میں ساڑھے 16 گھنٹے دورانیے کا روزہ رکھا جارہاہے ان میں چین،ترکی،مراکش،جاپان،ایران،عراق،سپین،پرتگال،یونان، شمالی کوریا شامل ہیں جبکہ امریکہ کی بھی کئی ریاستوں میں مسلمان 16 گھنٹے دورانیے کا روزہ رکھ رہے ہیں
پاکستان،مصر،فلسطین،کویت میں روزہ ساڑھے 15گھنٹے دورانیے پر محیط ہےجبکہ 15 گھنٹے دورانیے والے ممالک میں بھارت،بنگلہ دیش، عمان،ہانگ کانگ،سعودی عرب،قطر،اورمتحدہ عرب امارات شامل ہیں۔اس کے علاوہ سوڈان میں ساڑھے 14 گھنٹے دورانیے کا ر وزہ رکھا جارہاہے
یمن،ایتھوپیا،سری لنکا اورتھائی لینڈ میں 14 گھنٹےکا روزہ ہے جبکہ ساڑھے 13 گھنٹے دورانیے والے ممالک میں ملائیشیاء اورسنگاپور شامل ہیں ،،اسی طرح انگولا،انڈونیشیا،کینیا میں 13 گھنٹے،برازیل زمبابوےمیں ساڑھے 12 گھنٹے پر مشتمل ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: