نئے الیکشن کمیشن اراکین سے حلف نہ لینے کا معاملہ

الیکشن کمیشن کے دو اراکین کی ریٹائرمنٹ کے بعد نئے اراکین کی تقرری کا مسئلہ حل نہ ہوسکا۔،،،،معاملہ گھمبیر صورتحال اختیار کرگیا
حکومت نے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سردار رضا نے حکومت کی جانب سے مقرر کئے گئے نئے الیکشن کمیشن اراکین سے حلف نہیں لیا تھا۔
ذرائع کے مطابق سردار رضا کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کیلئے قانونی مشاورت مکمل ہوگئی۔ حکومتی موقف کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے سندھ اور بلوچستان کے اراکین سے حلف لینے سے انکار کیا، حکومت کی جانب سے مقرر اراکین سے حلف نہ لینا آئین کی خلاف ورزی ہے، آئین کی خلاف ورزی کے بعد سردار رضا چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کیلئے موزوں نہیں۔حکومتی ریفرنس میں سردار رضا کو عہدے سے ہٹانے کی استدعا کی جائیگی۔
یادرہے حکومت نے سندھ سے خالد محمود صدیقی اور بلوچستان سے منیر کاکڑ کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا تو چیف الیکشن کمشنر نے نئے ممبران سے حلف لینے سے انکار کر دیا۔ اورموقف اپنایا کہ
نئے ممبران کی تقرری آئین کے آرٹیکل دو سو تیرہ اور دو سو چودہ کے مطابق نہیں ہوئی

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.