نئےپاکستان میں ہر چیزغریب عوام کی پہنچ سے دور

مہنگائی میں پسے غریب عوام کو پرانے پاکستان کی یاد ستانے لگی،،، آئے روز مہنگائی کے نئے وار سے تنگ شہریوں کیلئے دواساز کمپنیوں نے بھی کوئی اچھی خبر نہ سنائی،،، فارما سیوٹیکل کمپنیز نے ادویات کی قیمتوں میں 7 فیصد اضافہ کر دیا۔
ڈریپ حکام کا کہنا ہے کہ قوانین کے مطابق کمپنیاں ہرسال قیمتوں میں 7فیصداضافہ کرسکتی ہیں، جس کے تحت ذیابیطس کنڑول کرنے کی دوا کی قیمت میں 30 روپے جبکہ تیزابیت کے علاج کی ادویات میں 46 روپے اضافہ کر دیاگیا،اس کے علاوہ پیراسیٹامول 2 اورپونسٹان 5 روپے مہنگی کر دی گئی، رپورٹ کے مطابق وزن کم کرنے کی دوا31روپے ،درد کی دوا2روپے،کیلشیم5روپے اوربلڈپریشر کی دوا12روپے مہنگی ہو گئی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.