میڈیکل چیک اپ کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکتا

سینئر وکیل نعیم بخاری نے 18 اپریل کو سپریم کورٹ میں پیش ہونے سے معذرت کرلی، انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ میڈیکل چیک اپ کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔دوسری جانب شہبازشریف اور فواد حسن فواد کی ضمانت کے خلاف نیب کی اپیلیں 18 اپریل کو مقرر ہیں۔نعیم بخاری کا کہنا ہے کہ انہوں نے نیب کے مقدمات میں پیش ہونے کی درخواست قبول کرلی ہے، نیب سے مقدمات کی پیروی کےلیے کوئی فیس نہیں لے رہا۔نعیم بخاری نے عدالت سے کیس 22 اپریل کے بعد مقرر کرنے کی استدعا کردی۔نیب نےسابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف،سابق پرنسپل سیکرٹری وزیر اعظم فواد حسن فواد اور سابق چیئرمین ایل ڈی اے احد چیمہ کے کیخلاف مقدمات کیلئے سینئر قانون دان نعیم بخاری کی خدمات حاصل کی ہیں جبکہ نیب کا پراسیکیوشن ڈویژن ایڈووکیٹ نعیم بخاری کومعاونت فراہم کرے گا۔اس سے قبل سینئر قانون دان نعیم بخاری پاناما کیس میں بھی نوازشریف کے خلاف وکالت کرچکے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.