میڈیکل بورڈکی شہباز شریف کے مزید طبی معائنے کی تجویز

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں اِن دنوں نیب لاہور کی تحویل میں ہیں۔ پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں شہباز شریف کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیا گیا ہے جہاں سے انہیں قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر لایا جاتا ہے۔ شہباز شریف ماضی میں سرطان کے مرض کو شکست دے چکے ہیں لیکن اب طبی معائنے کے دوران ان کے خون کی تجزیاتی رپورٹ میں کینسر کی علامات دوبارہ ظاہر ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔ چار رکنی میڈیکل بورڈ نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ طبی معائنے کی روشنی میں علاج کی حکمت عملی بنانا ہوگی۔ مزید تشخیص کے لیے خون سمیت دیگر ضروری ٹیسٹ کرائے جائیں، گردن اور ریڑھ کی ہڈی کے مہروں کے جائزے کے لیے ایم آر آئی کرایا جائے۔ نیورو اینڈو کرائن ٹیومر کی تشخیص کے لیے سکین اور آنت میں مرض دوبارہ ہونے کی تشخیص کے لیے اینڈو سکوپی کرائی جائے، اس کے ساتھ سرطان کی علامت بننے والے کرومو گرینن اے اور بی کا تجزیہ دہرانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ نیب نے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو بھی بھجوا دی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.