میڈھا عشق وی توں ایمان وی توں

برصغیر پاک و ہند کے عظیم ہفت زبان صوفی شاعر حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کے 121 ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا کوٹ مٹھن میں آغاز ہو گیا ہے۔ خواجہ غلام فرید نے اپنی شاعری میں لطیف احساسات، جذبات اور وجدانی کیفیات کو سمو دیا۔ وہ توحیدِ وجودی کے قائل تھے۔ ان کا تمام کلام اسی رنگ میں رنگا ہوا ہے۔ تقریبات کے آغاز پر دربار شریف کو سجادہ نشین خواجہ معین الدین کوریجہ نے عرق گلاب سے غسل دیا۔ ملک کے طول و عرض سے آئے زائرین کی مزار پر حاضری کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے۔ عرس کے موقع پر محفل سماع کا بھی خاص اہتمام کیا گیا عرس کی تقریبات تین روز جاری رہیں گی۔ اس موقع پر سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.