میزائل ڈیفنس سسٹم خریدنے کا معاملہ

روسی سے میزائل ڈیفنس سسٹم کی خریداری کے معاملے میں ترکی اور امریکا میں ایک نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا۔۔۔ امریکا نے ترکی سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئےترکی کو ایف35سٹیلتھ طیارے فروخت نہ کرنے کا اعلان کردیا،،، ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق روس سے میزائل دفاعی نظام خریدنے پر ترکی نیٹو پروگرام کا حصہ نہیں رہ سکتا۔ روسی ایس 400 ایئر ڈیفنس سسٹم کی خریداری کا فیصلہ ایف 35 کے حصول کو ناممکن بنانا ہے۔
ترجمان کے مطابق واشنگٹن نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی میزائلوں سے ترکی میں موجود نیٹو طیاروں کو نشانہ بنائے جانے کا خطرہ ہے،انقرہ نے غلط، قابل مذمت اور مایوس کن فیصلہ کیا ہے۔ترکی نے امریکی فیصلے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹنر کو پروگرام سے نکالنا انتہائی غیر منصفانہ فیصلہ ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.